19 جولائی، 2011، 4:00 PM

ہلیری کلنٹن

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ نے ہندوستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ نے ہندوستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے

مہر نیوز- 19 جولائی 2011ء: امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کلنٹن نے نئی دہلی میں ہندوستانی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے ساتھ ہندوستان امریکہ اسٹریٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران یہ بات کہی۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکہ اور ہندوستان اتحادی ہیں۔ اس سے پہلے ہلیری کلنٹن نے قومی سلامتی کے ہندوستانی مشیر شیو شنکر مینن سے بھی ملاقات کی جس میں اسٹریٹیجک تعلقات سمیت علاقائی سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز پر بات ہوئی۔ ہلیری کلنٹن کل رات دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچی تھیں۔بعض ذرائع کے مطابق امریکہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دہشت گردی کا اصلی سرچشمہ خود امریکہ ہی ہے امریکہ دہشت گردی کے ذریعہ دیگر ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News ID 1362593

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha